ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالو یادو پر جدیو کا طنز : لالو ٹوئٹر بابابن گئے ہیں 

لالو یادو پر جدیو کا طنز : لالو ٹوئٹر بابابن گئے ہیں 

Fri, 06 Oct 2017 22:35:05    S.O. News Service

پٹنہ،6؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار میں حکمراں جماعت جدیو نے لالویادو پرطنزکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے جارحانہ رویہ پر آج چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ’’' لالو جی ٹوئٹر بابا بن گئے ہیں‘‘واضح رہے کہ لالونے نریندر مود ی پر ’’ ہوٹل کے بدلے زمین ‘‘ مقدمہ کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا بے جا ہراساں کرنے کا الزام لگایاہے ۔ جدیو کے نریج کمار نے ایک بیان میں کہا کہ لالو پر ساد یادو ایک ٹوئٹر بابا بن گئے ہیں ، انہیں ان سوالات کے بارے میں بھی ٹویٹ کرنا چاہئے جو ان سے پوچھ گچھ کے دوران سی بی آئی نے کئے تھے ور انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ آپ کی بے شمار جائیداد کے بارے میں انہوں نے کس وضاحت طلب کی ہے ۔ نئی دہلی میں سی بی آئی کے سامنے لالو کے حاضر ہونے کے بعدسی بی آئی کے ذریعہ کئے گئے سوالات کے پس منظر میں جدیو کے تر جمان نے یہ تبصرہ کیا ۔ سال 2006 میں، سی بی آئی نے آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کی دیکھ بھال کے لئے معاہدے میں مبینہ کرپشن کے سلسلے میں لالو سے تقریبا سات گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی ۔ سابق ریلوے وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی ریلوے کو ترقیات کے ضمن میں ایک نئی جہت و سمت عطا کی ہے ، مودی حکومت نے میرے خلاف جعلی مقدمہ درج کیا ہے۔ بی جے پی صدر امت شاہ اور نریندر مودی اس کام میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا :میں تفریق اور منافرت کی سیاست کو چیلنج دیتا ہوں وہ میرے خاندان کو برباد کرنا چاہتے ہیں، لیکن میں خوفزدہ نہیں ہوں. مجھے پھانسی بھی دے دی گئی تو بھی میں فرقہ واریت اور فاشزم کی کھال ادھیڑتا رہوں گا ۔ آر جے ڈی صدر پر سخت حملہ کرتے ہوئے نیرج کمار نے کہا کہ بدعنوانی میں کسی شخص کے شامل ہونے اور اس کی وجہ ان کے خاندان کے لوگوں کو بھی پریشانی میں ڈالنے کی ملک میں صرف چند مثالیں ہیں۔ لیکن اس ہماہمی میں نیرج کمار اپنے گریبان میں جھانکنا بھول ہی گئے ؛ کیونکہ بھاگلپور میں سرجن گھوٹالہ موجودہ وزیراعلی کے زمانے میں ہی پیش آیا ہے جس میں ان کے ہم نوا اور بچھڑے ہوئے دوست سشیل کمار مودی کا کردار واضح طور پر سامنے آرہا ہے ۔ 


Share: